ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ردعمل آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ردعمل آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شہریوں کا ردعمل آ گیا۔

شہری کہتے ہیں کہ پٹرول مہنگاہونےسےمشکل میں اضافہ ہوگیاہے، پہلے ہی مہنگائی  آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اب ہر چیز کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔شہریوں کے مطابق بے روزگاری،کم آمدن کے سبب عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔حکومت بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے مزید مہنگا کر رہی ہے۔
 واضح رہے کہ رات بارہ بجے کے بعد سے پٹرول 5 روپے 36 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر ہو ئی
پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر ہو ئی ہےنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔