فاران یامین:لاہور میں موسلادھار بارش، ایک رات میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 11افراد جاں بحق،7زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں رات گئے چھت گرنے کے واقعات میں اب تک 11افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، چھت گرنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے۔
رائیونڈ کے دو مختلف علاقوں میں چھت گرنے کے واقعات رونماں ہوئے، چھت گرنے کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
چھتیں کوٹ جمال اور مشن کالونی کے علاقہ میں گریں، چھتیں بانس، لکڑی، مٹی اور سرکہ سے بنی ہوئیں تھیں۔
اسی طرح شفیق آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں ایمان بی بی اور 8 سالہ فضا شامل ہیں۔ملبے تلے دبنے کے باعث 12 سالہ سحر زخمی ہوئی جسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ماں بیٹی کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
مشن کالونی میں چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے،ایک کو زندہ نکال لیا گیا،جاں بحق افراد میں ایک بچی، ایک بزرگ خاتون اور مرد شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ نسرین، 08 سالہ میرب، 80 سالہ بشیر کے سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے زندہ نکالے جانے والی کی شناخت اکیس سالہ فرید کے نام سے ہوئی،کوٹ جمال پورہ میں ملنے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو کوٹ جمال کے علاقہ سے ملبے تلے تین افراد کو زندہ نکال لیا، لاشوں اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ متقل کیا گیا۔