ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے  ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر عظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سرچارج میں طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے، اضافے سے برطانوی حکومت کو اربوں پاؤنڈز حاصل ہوں گے۔