نوجوان گلوکار عمر احمد کا آڈیو سونگ ساڈا عشق ریلیز

 نوجوان گلوکار عمر احمد کا آڈیو سونگ ساڈا عشق ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : نوجوان گلوکار عمر احمد کا آڈیو سونگ ساڈا عشق ریلیز کردیا گیا۔

گانے کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سید نور تھے۔ دیگر مہمانوں میں گلوکار وارث بیگ،تنویر آفریدی،ایم ارشد،عارف بٹ،ڈاکٹر سہیل ہاشمی ،فہد عدنان خان،جرار رضوی ،حیدر راج ملتانی ،ڈاکٹر جواد جعفری اور دیگر شامل تھے۔

 اس موقع پر نوجوان گلوکار عمر احمد نے اپنی دادی اماں سے باقاعدہ اجازت لے کر اسٹیج پر درود شریف پڑھ کر ابتداء کی۔جس کے بعد عمر احمد اپنا پہلا سونگ ساڈا عشق گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ امریکا میں پیدا ہوئے نوجوان گلوکار عمر احمد نے اچھی کوشش کی ہے۔میری ان  کے لئے بہت ساری دعائیں ہیں۔

گلوکار تنویر آفریدی نے کہا کہ عمر احمد نے گائیکی کی  اچھی کوشش کی ہے۔ نعیم وزیر کی اچھی شاعری  اور ایم ارشد کی اچھی موسیقی نے سونگ کو اچھا بنایا ہے۔

واضح رہے کہ آڈیو سونگ ساڈا عشق کے میوزک ارینجر اور شاعر نعیم وزیر، میوزک ڈائریکٹر ایم ارشد اور سونگ کے پروجکٹ ہیڈ سلطان فتح علی خان ہیں۔