ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زوردار بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Weather Situation
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے،بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم چند لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

دوسری جانب لاڑکانہ،میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ابر کرم برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سسٹم میں اب بھی شدت برقرار ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،،ملتان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔