بوسیدہ عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

 بوسیدہ عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شاد باغ کےعلاقہ وسن پورہ سکیم نمبر دو میں بوسیدہ عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
  تفصیلات کے مطابق   بوسیدہ عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد   کی اجتماعی نماز جنازہ مقامی صوفیہ پارک میں ادا  کردی گئی  جس میں متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاں بحق افراد کی میتیں جب گھر سے اٹھائی گئیں تو کہرام برپا ہو گیا، ہر آنکھ اس افسوسناک واقعہ پراشک بار تھی۔ دل دہلا دینے والے اس واقعہ میں 45 سالہ سمیرا، 40 سالہ علی، 35 سالہ مہوش، 17 سالہ رابعہ، 6 سالہ ماہ نور اور ایک سالہ ابراہیم  جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے  گزشتہ شب وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر پر  اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب بوسیدہ   مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں 2خواتین اور بچے بھی شامل۔رضوان، مہوش،سمرہ،مناہل،رابعہ اور ابراہیم جان سے گئے۔ جبکہ  3زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔تعمیراتی کام کے دوران تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگی،تیسری منرل پر کمرہ بنایا جا رہا تھا کے پہلے گراؤند فلور کی ٹی آر کی چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی۔