قیصر کھوکھر: نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کیلئے ایوارڈ ز کی منظوری۔ اداکارہ نیلو، اداکارہ شبنم کو تمغہ امتیاز جبکہ ن م راشد کو نشان امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ زدینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب کی شخصیات کیلئے وکالت کی، فقیر سید اعجاز الدین، شاہد زیدی، راشد علی رانا اور اداکارہ صائمہ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔صدارتی اعزازات کا سرکاری اعلان 14 اگست کو کیا جائےگا۔
ریاض شاہد ، اداکارہ نیلو ، اداکارہ شبنم کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مجید امجد، ن م راشد کو نشان امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع چیف سیکرٹری کا کہنا ہے اس منظوری کے بعد مزید کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔