زیادتی کا شکار فلپائنی خاتون انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی

زیادتی کا شکار فلپائنی خاتون انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )نوکری کا جھانسہ دے کر فلپائنی خاتون کو زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کا معاملہ،زیادتی اور بدفعلی کا شکار فلپائنی خاتون انصاف کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  فلپائنی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم عبدالرحمن نے میرے ساتھ زیادتی اور بدفعلی کی ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹ بھی ثابت ہو گئی ہے،ملزم اب ایف آئی آر واپس لینے کے لیے  جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،عدالت مجھے تحفظ دے کر انصاف مہیا کرے ۔خاتون نے وزیراعظم ,چیف جسٹس اور سی سی پی او سے بھی انصاف کی اپیل ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کلیا نے کیس پر سماعت کی،ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں زیادتی اور بدفعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔