(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے، حسن علی کو احتیاطَ 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا، میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔