(جنید ریاض) گزشتہ چند روز سےبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ تھمنے پر نہیں آ رہا کبھی قیمت بڑھا دی جاتی ہے کبھی گھٹا دی جاتی ہے ،قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں نہیں آ رہا ۔
گزشتہ دو روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے فی کلوکمی کردی گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 245 روپے سے کم ہو کر 229 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 150 اور پرچون ریٹ 158 روپے جبکہ فارمی انڈوں کا 158 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ،انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4620 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شہریوں نے برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کو سراہا تو ہے لیکن ساتھ ہی یہ گلہ بھی کر دیا کہ حکومت قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے ۔
صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ مزید مشکلا ت سے دوچار ہو گا۔