وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر میں قیامت ، 6 جان بحق

وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر میں قیامت ، 6 جان بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق۔وزیراعلیٰ پنجاب  کا اظہار افسوس، کمشنرلاہور  سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق۔مرنے والوں میں 2خواتین اور بچے بھی شامل۔رضوان، مہوش،سمرہ،مناہل،رابعہ اور ابراہیم جان سے گئے۔۔ملبے تلےدبے 2افراد کو نکالنے کا کام جاری۔۔ 3زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تعمیراتی کام کے دوران تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگی،تیسری منرل پر کمرہ بنایا جا رہا تھا کے پہلے گراؤند فلور کی ٹی آر کی چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی

 دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شادباغ وسن پورہ میں گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  ، وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ  سے متعلق  کمشنرلاہور  سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت  کرتے ہوئے کہناتھاکہ  پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔