(حافظ شہباز علی)نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر نےسہیل خان اورشاداب خان کو ٹیم کےہنس مکھ کرکٹرقرار دے دیا،کہتے ہیں کہ سرفراز احمد خود کیپنگ سکھانےلےگئے، دورہ انگلینڈ میں بابر اعظم کےبلےدیکھنے کا شوق بھی پورا ہوگیا۔
قومی ٹیم کےہمراہ ڈربی میں موجود نوجوان وکٹ کیپر بلےباز روحیل نذیر نےویڈیو لنک گفتگوکرتےہوئے انڈر19 سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کواپنی خوش قسمتی قراردیا، انہوں نےکہا کہ جس طرح سینئرکھلاڑیوں نے اسکواڈ میں شمولیت پران استقبال کیا اس سےاعتماد میں اضافہ ہوا۔
روحیل نذیر نےکہا کہ وہ پاکستان کےڈریسنگ روم میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں،وہ بابر اعظم کے بیٹ دیکھنےکی خواہش رکھتے تھےجو یہاں پوری ہوگئی، روحیل نذیر کا کہنا تھاکہ ڈومیسٹک کرکٹ یا انڈر 19 کرکٹ میں نمائندگی کےباوجود انہیں وہ تجربہ نہیں ملا جو چیزیں انہوں نےسینئر اسکواڈ میں شامل ہوکرسیکھی ہیں۔