(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی کرکٹ ٹیم کے لئے سپانسر مل گیا ، پیپسی کو قومی کرکٹ ٹیم کا پارٹنر مقرر کر دیا گیا.
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار سپانسر مل ہی گیا، پی سی بی کے مطابق پیپسی جون 2021 تک تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے قومی ٹیم کا پارٹنر ہو گا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جبکہ نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ اوے سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے پیپسی کے ساتھ معاہدے میں ایک سال کی توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل حالات کے باوجود قابل قبول معاہدہ ہوا ہے پیپسی 90 کی دہائی سے ہمارا پارٹنر ہے اور ہم نے مشترکہ طور پر بہت سے یاد گار لمحات دیکھے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے پرنسپل پارٹنر کی حیثیت سے پیپسی کےساتھ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پیپسی کے درمیان یہ شراکت داری گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔ https://t.co/96l8cIMgGo
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 16, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے پرنسپل پارٹنر کی حیثیت سے پیپسی کےساتھ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پیپسی کے درمیان یہ شراکت داری گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔
واضح رہے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے۔اب پیپسی مین پارٹنر جبکہ ایزی پیسہ ایسوسی ایٹ پارٹنر ہوگا۔