پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

 پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا، حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین کی دوسری خوراک شامل کی جائے گی جو 9ماہ کی عمر میں لگے گی۔

2025 تک انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین دینے پر آمادگی ظاہر کردی گئی، ویکسین الائنس گاوی 2025 تک اس مقصد کیلئے ویکسین مفت فراہم کرے گا، پولیو کا دوسرا ٹیکہ 9 ماہ کی عمر میں لگایا جائے گا، انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین کی دوسری خوراک سے پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔  

اس سے قبل بچوں کو 14 ہفتے کی عمر میں پولیو سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگایا جاتا ہے، تاہم پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اب پولیو سے بچاؤ کا دوسرا ٹیکہ بھی روٹین امیونائزیشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راوی ٹاؤن میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ لاہور میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سخت تشویش ہے، انسداد پولیو کے لئے مؤثر عملی اقدامات یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے، پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے، اور ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاءکے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ بن سکتا ہے یا چند صورتوں میں محض چند گھنٹوں میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے، پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔

2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا، جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کراکر دیئے جانے کے بعد 2014 میں ناجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہےاور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer