ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی

کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اب تک  ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں،مرنیوالوں 5 لاکھ 87 ہزار ہے جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 81 ہزار سے زائد ہے۔وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

پاکستان میں میں اب تک کورونا سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5443 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 257914 تک جاپہنچی ہے، پنجاب میں 2068، سندھ میں 1888 اور خیبر پختونخوا میں 1120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 156، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بھارت میں مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،سب سے گھمبیر صورتحال بمبئی میں ہے۔ بھارت میں مختلف انسانیت سوز واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے کورونا وارڈ میں تعینات نرس کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نرسوں نے اس کی پٹائی کردی۔ ضلع پنچکولا میں کورونا وارڈ میں تعینات نرس نے الزام لگایا ہے کہ 11 اور 12 جولائی کی درمیانی شب ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسے نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے پر ہسپتال میں اندرونی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم ڈاکٹر کمیٹی کے پاس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جب اپنے کمرے میں گیا تو ہسپتال کی نرسوں نے دھاوا بول دیا۔

نرسوں نے ڈاکٹر کی خوب آؤ بھگت اور نعرے بازی کی۔ نرسوں کی جانب سے ہنگامہ بڑھا تو پولیس نے بڑی مشکل سے ڈاکٹر کی جان بچائی۔ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹر رات کو 9 بجے وارڈ میں راؤنڈ کیلئے جاتا ہے، اس کے بعد صبح واپس جاتا ہے لیکن ملزم ڈاکٹر رات کو وارڈ میں گیا جس سے معاملہ مشکوک ہوجاتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer