لیسکو کے متعدد سرکاری محکمے ، ادارے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

لیسکو کے متعدد سرکاری محکمے ، ادارے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: شہر میں وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے بجلی کے بلوں کی مد میں چار اب اکاسی کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) ی کی مرتب دستاویزات کے مطابق ایک سو دس محکموں اور اداروں نے مختلف کنکشنز  پر ماہ جون میں بھی اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی، مجموعی طور پر ایک سو دس محکموں کے ذمہ چار ارب اکاسی کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔

دستاویزات کے مطابق واسا ایک ارب اٹھانوے کروڑ روپے بلوں کیساتھ سر فہرست نکلا ہے، اسی طرح محکمہ آبپاشی سینتیس کروڑ روپے، ٹی ایم اے راوی کے ذمہ تیئس کروڑ روپے، ٹی ایم اے شالامار اٹھارہ، محکمہ پولیس سولہ جبکہ محکمہ صحت بارہ کروڑ روپے، داتا گنج بخش ٹاون گیارہ، پنجاب جیل دس کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی دس کروڑ کی نادہندہ نکلی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے آٹھ، ٹی ایم اے اقبال ٹاون سات، پنجاب ہائی وے سات کروڑ روپے، ٹی ایم اے سمن آباد چھ، واہگہ کے ذمہ پانچ کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں، دوسری جانب گلبرگ کے ذمہ پانچ، پی ایچ اے کی طرف تین کروڑ روپے، پنجاب یونیورسٹی تین، ٹی ایم اے نشتر تین جبکہ عزیز بھٹی ٹاون تین کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

  دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایک کروڑ چھ لاکھ، این ایچ اے چھ کروڑ روپے، پاکستان منٹ پچاس لاکھ، نیشنل بینک بھی پچاس لاکھ روپے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذمہ انتالیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔      

Shazia Bashir

Content Writer