ترک اداکاروں بارے بیان،آغا علی یاسر حسین پر برس پڑے

ترک اداکاروں بارے بیان،آغا علی یاسر حسین پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترک ادا کاروں کے برانڈ ایمبسیڈر بننے  سے متعلق بیان دینے پر اداکار یاسر حسین کے خلاف آغا علی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا ۔

اداکار آغا علی نے انسٹا گرام پر برانڈ ایمبسیڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ہمیشہ بیرون ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں اور جب ہمیں دوسرے ممالک سے کام کی پیشکش ہوتی ہے تو خوشی محسوس کرتے ہیں۔ آغا علی نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب بین الاقوامی اداکار پاکستانی برانڈ کے ساتھ معاہدہ طے کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس پر ردعمل دینا شروع ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر باہر کے لوگ یہاں آئیں گے تو یہ لوگ ہمارے پروجیکٹ چھین لیں گے۔

آغا علی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کے نصیب میں جو لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ کم، برائے مہربانی اس طرح کے بیان سے یہاںکے اداکاروں میں غیر محفوظ ہونے کی فضا قائم نہ کریں بلکہ خوش دلی سے دوسرے ممالک کے اداکاروں کو خوش آمدید کہیں کیوں کہ جو آرہا ہے اسے آنے دو، خوش رہو اور محنت کرو۔

یاد رہے کہ مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے کردار حلیمہ سلطان سے مقبول ہونے والی اداکارہ اسراءبیلجک کے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر یاسر حسین کا شدید ردِ عمل سامنے آیا تھا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے پاکستان کی مشہور ادکارائو ں کا نام لیتے ہوئے اس پر خوب تنقید کی تھی کہ ہم اپنے ملک کی نامور ماڈلز اور اکارائو ں کو چھوڑ کر پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر کسی غیر ملکی اداکارہ کو کیسے بنا سکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے یاسر حسین ڈرامہ سیریل ارتغل غازی کے پی ٹی وی پر دکھائے جانے پر بھی شدید مخالفت کر چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer