ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان بازیاب

ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ہنجروال کے علاقے سے تقریباً 1 ماہ پہلے اغوا ہونیوالی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے پہلے تین ماہ کی عمر میں بچی ان کو دے دی اور جب وہ اسے ملوانے کیلئے لائے تو بچی کو واپس نہ جانے دیا، جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ہنجروال سے 10 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کے رشتہ دار تھے جنہوں نے بچی کو جائیداد کی خاطر اغوا کیا۔

دوسری جانب ملزمان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے خود دس سال قبل بچی کو ان کے حوالے کیا اور اب اس پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ10سالہ مسکان کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔