ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 130: سٹی42 نے شہر میں سب سے بڑا الیکشن سروے مکمل کر لیا

این اے 130: سٹی42 نے شہر میں سب سے بڑا الیکشن سروے مکمل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اعظیم ناصر:این اے 130میں سٹی 42 کا شہر میں سب سے بڑا الیکشن سروے مکمل ہو گیا، نو ہزارکے سیمپل میں سے پی ٹی آئی ,4053 جبکہ ن لیگ3677ووٹ لے سکی، اس سروے میں تحریک لبیک 445 ووٹ لے کر تیسری بڑی سیاسی قوت بن کرسامنے آئی۔

سٹی 42 کے الیکشن سروے میں پیپلزپارٹی 338 ووٹ لے کر تیسرے اور ایم ایم اے 118 ووٹ حاصل کر کے پانچویں نمبر پر رہی، اللہ ہو اکبر تحریک نے56،آزاد37،ایم کیو ایم 6،سر زمین پارٹی 2,اے این پی اور جی ڈی اے ایک ایک ووٹ حاصل کر سکی۔

اس خبر کو لازمی پڑھی:حلقہ این اے 130، سٹی 42کی جانب سے شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا سروے

ووٹوں کے تناسب کا جائزہ لیا جائے تو پی ٹی آئی نے45، ن لیگ نے 41 فیصد ووٹ لیے تحریک لبیک پانچ فیصدکے ساتھ چار فیصد والی پیپلز پارٹی سے آگے چلی گئی، ایم ایم اے تین فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

این اے 130میں 2013کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کامیاب ہوئے تھے، تحریک لبیک نئی جماعت ہے جس نے پیپلز پارٹی کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔