سٹی 42: ضلع بنوں کے میرانشاہ روڈ پر ہفتہ 17 جنوری کو عام شہریوں و نجی گاڑیوں کی نقل و حمل پر دفعہ 144 کے تحت سخت جزوی پابندی عائد کردی گئی ۔
صوبہ خیبرپختونخوا کےمحکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنر بنوں کی وساطت سے عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کے پیش نظر روٹ نمبر-1 مین بنوں- میرانشاہ- غلام خان روڈ،سیدگی سے آرپی او آفس/ ایم ایل گیٹ اور روٹ نمبر-2 بکاخیل منڈی بشمول بازار، آزاد منڈی شاہین چوک- تپی کلہ چوک اور بنوں- میرانشاہ- غلام خان روڈ پر آر پی او آفس سے سیدگی چیک پوسٹ تک ایک کلو میٹر روڈ کے دونوں جانب پر بروز ہفتہ17 جنوری 2026 صبح 06:00 سے شام 06:00 بجے تک ضابطہ فوجداری دفعہ 144 کے تحت عام شہریوں و نجی گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جس کی تعمیل تمام متعلقہ اداروں پر لازم ہوگی۔اسلئے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ بالا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیکر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ حکم بالا کی خلاف ورزی کرنے پر تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنر بنوں کی وساطت سے عوام کی آگاہی کیلئے جاری کیا ہے۔
