ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان،اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان،اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بہترین فاسٹ بولر نوین الحق انجری کی وجہ سے 7 فروری سےشروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3  میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ   نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ  نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں  اسپنر اے ایم غضنفر،  اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔ نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔ا فغانستان ٹیم ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔