(ویب ڈیسک)زمبابوے میں ہونیوالے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو211 رنز کا ہدف دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے3، مومن، علی رضا اور عبدالسبحان نے 2،2 کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔اس سے قبل ہونے والے میچوں میں بھارت نے امریکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔علاوہ ازیں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
Curious cats and cricket fans are ready for #U19WorldCup action in Namibia
— ICC (@ICC) January 14, 2026
With thanks to @Naankuse Foundation pic.twitter.com/NpSj9o4Yfh
گزشتہ روز آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر ایونٹ کی ٹرافی کا منفرد انداز میں نوعمر چیتوں کے فوٹو شوٹ کیا گیا۔آئی سی سی کے تحت کرکٹ کا کوئی میلہ ہو یا پھر باہمی سیریز، آغاز سے قبل کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ کی روایت رہی ہے۔ تاہم گزشتہ روز یہ روایت نمیبیا میں منفرد فوٹو شوٹ سے ہوئی ۔