ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایل این جی کی قیمتوں میں5.26 فیصد تک مزیدکمی کردی گئی۔ 

اوگرا نے جنوری کیلئے ایل این جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.57 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔ سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی0.50 ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئےایل این جی کی نئی قیمت 10.41ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر ، جبکہ سوئی سدرن کیلئےایل این جی کی نئی قیمت10.21ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کردی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرانےدسمبرکیلئے ایل این جی 5.90فیصد تک سستی کی تھی۔