ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون رات کے وقت نیند سے جاگی اور اپنے سینے پر بھاری وزن محسوس کیا، روشنی جلانے پر معلوم ہوا کہ یہ وزن دراصل ایک 2.5 میٹر لمبا کارپٹ پائتھن ہے جو ان کے بستر پر آ کر بیٹھ گیا تھا۔
خاتون ریچل بلور نے بتایا کہ وہ پہلے سمجھی کہ یہ ان کا کتا ہے، لیکن ہاتھ لگانے پر پتہ چلا کہ یہ ایک سانپ ہے۔ انہوں نے فوراً اپنے کتوں کو کمرے سے باہر نکالا تاکہ کسی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔
بعد ازاں ریچل نے نہایت سکون کے ساتھ خود کو بستر سے الگ کیا اور سانپ کو واپس کھڑکی کے راستے باہر نکال دیا۔سانپ کا کچھ حصہ کھڑکی کے باہر تھا، جسے انہوں نے آہستگی سے پکڑ کر باہر دھکیل دیا۔

ریچل کے مطابق سانپ زیادہ پریشان نہیں تھا اور پرسکون انداز میں باہر نکل گیا۔ ان کے شوہر اس واقعے سے سخت حیران تھے، لیکن ریچل نے بتایا کہ چونکہ وہ دیہی علاقے میں پلی بڑھی ہیں اور سانپوں کو دیکھنے کی عادی ہیں، اس لیے زیادہ خوفزدہ نہیں ہوئیں۔
ماہرین کے مطابق کارپٹ پائتھن زہریلا نہیں ہوتا اور عام طور پر چھوٹے جانوروں جیسے پرندوں کو شکار کرتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں نہ انسانوں کو نقصان پہنچا اور نہ ہی جانوروں کو۔