ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کا جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹریفک پولیس کا جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن  شروع کر دیا ہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق نمبر پلیٹس کی مختلف خلاف ورزیوں پر دو ہزار کے قریب گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کی گئی 107 گاڑیوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر دو افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس نہ صرف قانون شکنی ہیں بلکہ جرائم میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔