ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

 لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس 2026 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد اعظم خان نے درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
 جماعت اسلامی کے صدر نصر اللہ رندھاوا وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار کے مطابق صدر مملکت نے 10 فروری 2026 کو لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جس کا مقصد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا التواء ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 15 فروری کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
 وکیل نے کہا کہ آرڈینینس کا اجراء قومی اسمبلی اجلاس سے محض تین روز قبل بدنیتی ظاہر کرتا ہے اور انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد آرڈی نینس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
 درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پہلے بھی عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا لیکن انتخابات نہیں کرائے گئے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جسٹس محمد اعظم خان نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔
 عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔