ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے باعث قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔