گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے، مریم نواز

Maryam Nawaz, Gajjomatta, City42, PArvaiz Rasheed, PMLN, Pakistan Muslim League Nawaz, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 159 میں اپنی انتخابی مہم کا رسمی آغاز کر دیا۔ انہوں نے گجومتہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، گجومتہ والو  شیر کو فتح یاب کراؤ ، میں وعدہ کرتی ہوں کہ خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

مریم نواز لاہور کے حلقہ پی پی 159 کے  علاقے گجومتہ گئیں تو مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر پرویز رشید  بھی ان کے ساتھ تھے۔  انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں اسپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے، یہ سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں،  لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا۔  پی ٹی آئی کے دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔ انہوں نے بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے۔  مریم نواز اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ میں آپ کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں نہ صرف شیر خدمت واپس آئے گی، آٹھ فروری کو کوئی گھر نہیں بیٹھے گا اور دیوانہ وار بیٹھے گا۔ جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
SUNO NEWS HD
 
@suno_newshd
 
لاہور: مریم نواز خطاب گجومتہ لاہور: گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، مریم نواز آپ نے میرا چنائو کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں وعدہ کرتی ہوں شیر کو فتح یاب کروائو خدمت میں دن رات ایک کروں گی۔