پنجاب میں دھند کی لہر برقرار، کئی موٹر ویز بند ہو گئیں

Punjab Fog spell, Fog in Lahore, City42, Motorways closed, Smog, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں دھند کی شدت آج شب بھی برقرار ہے، دھند کی زیادتی کے باعث موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث کئی موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔

موٹر وے پولیس  نے بتایا ہے کہ  موٹر وے ایم 5 دھند کے باعث شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند  ہے۔ موٹر وے ایم 5 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔  مسافر متبادل راستہ اختیار کریں۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 کو  بھی دھند کی وجہ سے لاہور سے  شیخوپورہ تک بند کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں  موٹروےایم 3 بھی  فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

موٹروے ایم-4 شیر شاہ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم-5 شیر شاہ سے ظاہر پیر  تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑ گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اور مجبوراً سفر کرنا پڑے تو  دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

کسی قسم کی معلومات کے لیے ھیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔