ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 280.24 روپے سے بڑھ کر 280.25 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر33 پیسے سستاہوکر 280.92  روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1.62 روپے سستاہوکر 305.96 روپے، امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.69 روپے، سعودی ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.87 روپے  کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 19 پیسے اضافے سے 358.48 روپے  کا ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی تھی۔