ہاتھوں کی بجائے پیروں سے تیر چلانے والی خاتون، ویڈیو وائرل

Orissa Kelly Viral video of archery
کیپشن: Orissa Kelly, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون کے تیر کو آگ لگا کر پیروں سے چلانے کی ویڈیو نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق آپ نے آج تک لوگوں کو ہاتھوں سے تیر چلاتے دیکھا ہوگا، حال ہی میں ایک خاتون کی شیئر کردہ ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، اوریسا نامی خاتون نے برف پوش مقام پر تیراندازی کا وہ کارنامہ کردکھایا جس کی ویڈیو  نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے.

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوریسا نامی خاتون نے تیر کو آگ لگائی، اسے کمان میں فکس کیا، جس کے بعد  تیر کمان پیروں میں تھامتے ہوئے ہاتھوں کی مدد سے اسٹینڈ پر اپنا توازن بنایا،پھر سامنے موجود ہدف بورڈ پر غبارے کا تاک کر نشانہ لیا۔

واضح رہے کہ اوریسا کیلی بین الاقوامی تیرانداز ہیں جو پیروں سے تیر کمان تھامتی ہیں اور Britain Got Talent میں بھی حصہ لے چکی ہیں، اس کے علاوہ اوریسا نے ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ونڈر وومن میں بھی اداکاری کی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر