طیارہ تباہ ، مسافر کی فیس بک لائیو وائرل، ہولناک مناظر

طیارہ تباہ ، مسافر کی فیس بک لائیو وائرل، ہولناک مناظر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک لائیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے ہر دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔حادثے میں طیارے میں سوار 72 میں سے 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ دیگر 2 کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے، طیارے میں نیپالی فوجیوں سمیت غیر ملکی بھی سوار تھے۔تاہم اس سانحے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے بھارتی مسافر سونو جیسوال نے بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو جیسوال لینڈنگ سے قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لائیو تھے کہ اچانک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زوردار دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں اور ساتھ ہی اندر ہر طرف آگ ہی آگ نظر آنے لگی۔

اس سے قبل طیارے کے تباہ ہونے کے بیرونی مناظر سامنے آئے تھے جس میں دیکھا گیا کہ طیارہ بہت تیزی سے آسمان سے زمین کی طرف آتا ہے اور الٹا ہو جاتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer