اداکار عمران اشرف پھر 'بھولا' بن گئے؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

Imran Ashraf versatile actor
کیپشن: Imran Ashraf
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکار نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا ہوہا منوایا،  ڈرامہ سیریل 'رانجھا رانجھا کر دی' میں 'بھولا' کا کردار ادا کرکے ناقدین اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ عمران اشرف 'بھولا' بن کر ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف اداکار عمران اشرف متعدد ایسے ڈرامے کئے جو ہمیشہ سپرہٹ رہے اور ناظرین کی توجہ کا مرکز رہے۔ اداکار کو مزید مقبولیت  ڈرامہ سیریل 'رانجھا رانجھا کر دی' میں ملی۔ اس ڈرامے میں انہوں نے 'بھولے' کا کردار اداکیا تھا جس کے ویڈیو کلپ آج بھی ان کے چاہنے والے شوق سے دیکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکار عمران اشرف سے فرمائش کی گئی کہ وہ ایک بار اپنے' بھولے' کے کردار کو دوہرائے۔ ویڈیو نجی ٹی چینل کے شو کی ہے جس میں وہ پرفارم کررہے ہیں، عمران اشرف نے بھولا بنتے کہا کہ' مجھے نہ فون آیا کہ بھولے تجھے امریکہ لے کر جارہے ہیں۔ شفیق دال والا کہتا تم کو نہیں لے کر جارہے تو میں نے اس کو کہا کہ 5 سال کا ویزا لگا ہے' ہائے مزے'۔

عمران اشرف نے 'بھولے' کا کردار کرتے مزید کہا کہ ' بھولے کو بچہ نہ سمجھو  پھر میں جہاز میں بیٹھ کر ترکی آیا اور  مزے مزے کے کھانے کھائے۔ امیگریشن والا بھائی کہتا تم کیوں آئے ہو ہمارے ملک میں ؟ تو میں نے کہا میں پاکستان زندہ باد سے آیا ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer