سانحہ مری؛ انکوائری کمیٹی نےاہم انکشافات کردیے

egligence of the Murree administration
کیپشن: Murree Incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیارکرلی ہےجو کل وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔سیاحوں نے سات اور آٹھ جنوری کی درمیانی رات کو خوفناک تجربہ قراردیا۔

مری میں انسانی جانوں کے نقصان کاذمہ دار کون؟انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیارکرلی۔رپورٹ میں انتظامیہ کی غفلت کو سانحے کی وجہ قرار دےدیا۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کو نظرانداز کیا۔پانچ روز تک برف پڑتی رہی اور انتظامیہ نے راستے بند نہیں کیے ۔تین دن بعد ہی راستے بند کردینے چاہیے تھے ۔برف ہٹانے والی مشینری بھی ایک جگہ کھڑی تھی اورعملہ غائب تھا۔

کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ مری میں تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہوگااور جن ہوٹلوں کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کرنا ہوگا۔انکوائری کمیٹی نےمری میں زندہ بچ جانے والوں اور انتظامی محکموں کے 30 سےزائد افسروں کے بیان لیے۔سیاحوں نے 7اور 8جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا ۔رپورٹ کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer