(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری کا کان بند ہونے پر ڈاکٹر کے پاس گیا تو کیا نکلا اس پر ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ شہری بھی حیران رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق زان ویڈنگ نامی شہری کے کان میں کافی تکلیف تھی اور سنائی بھی نہیں دے رہا تھا شہری سمجھا شاید اس کے کان میں پانی یا میل جانے کے باعث ایسا ہو ا ہے ۔تین روز گزرنے کے بعد بھی جب کان ٹھیک نہ ہوا بلکہ کان میں حرکت سی بھی محسوس ہوئی تو زان ویڈنگ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا بالآخر اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
ڈاکٹر نے کان کا مختصر معائنہ کیا اور دوا تجویز کردی تاہم تکلیف جوں کی توں رہی ، ادویات استعمال کرنے کے باوجود زان کے کان میں کسی جاندار کی حرکت محسوس ہوتی رہی جس پر زان ویڈنگ نے کان کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا،چیک کرنے پر خوفناک انکشاف ہوا اور ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ کان میں ایک زندہ لال بیگ موجود ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر نے کان سے لال بیگ نکالا اور زان ویڈنگ کو تکلیف سے نجات ملی۔