ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نہیں چل سکتی اب گھر جائے: سراج الحق

Siraj ul Haq
کیپشن: Siraj ul Haq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ معیشت ڈوب گئی، کشمیر انڈیا اور معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، حکومت نہیں چل سکتی اب گھر جائے، الیکشن دوبارہ کروائے جائیں، پلس مائنس کوئی چیز نہیں سب دھوکہ ہے۔

جماعت اسلامی جنوبی لاہوراورسابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص کی جانب سے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا، ناشتے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، اس گھر میں امن ہو تو سب خوشحال رہیں گے، لیکن اگر گھر میں آگ لگی ہو تو گھروالوں تک شعلے جائیں گے، اس وقت کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کی صورت میں آگ لگی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا، چوہتر سال گزر گئے آج بھی وہ دن نصیب نہیں ہوا کے پاکستان کو حقیقی اسلامی ملک کے طور پر دیکھ سکیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ آج ملک کی عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا، عدالتوں کے ججز ریٹائرڈ ہونے کے بعد کہتے ہیں انصاف بکتا ہے، یہاں انصاف غریب کیلئے اورامیرکیلئےاورہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والا ویڈیو لنک سے عدالت میں خطاب کرتا ہے، کیا یہ سہولت سب پاکستانیوں کے پاس ہے کہ وہ ویڈیو لنک پر پیش ہو سکیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہم کیسے مسلمان ہیں جو سود کا کام کر رہے ہیں، یہ یہودیوں کا نظام ہے، جماعت اسلامی سودی نظام ختم کر اسلامی نظام نافذ کرےگی۔

Sughra Afzal

Content Writer