حکومت نے پٹرول پھر مہنگا کردیا

Petroleum
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(سٹی 42) حکومت نے پٹرول پھر مہنگا کردیا، وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوگی،  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لٹرہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔