شادی کی خبروں پر شہناز گل نے خا موشی توڑ دی

شادی کی خبروں پر شہناز گل نے خا موشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنے والی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ابھی اُن کی شادی کی عمر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ بگ باس کے سیزن 13 میں انہوں نے شائقین کے دل جیت لیے، یہی وجہ ہے کہ بگ باس کے بعد بھی مسلسل انہیں فیم مل رہا ہے۔ شہناز گل حال ہی میں انسٹا گرام لائیو میں مداحوں سے انٹریکٹ ہوئیں، جہاں انہوں نے کئی باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور اس دوران انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے۔ شہنازگِل نے ڈائیلاگ وائرل کرنے پر مداحوں کاشکریہ ادا کردیا۔

یاد رہے کہ مداحوں نے اداکارہ شہناز گل سے اُن کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو شہناز گل نےجواب میں کہاکہ شادی؟ میری عمر نہیں ہے شادی کی، ابھی میرے پاس ٹائم ہے۔ اگر میں اسٹرگلر (جدوجہد کرنے والی) ہوتی تو میں یقیناً شادی کرلیتی۔ میرے بچے بھی ہوگئے ہوتے۔گلوکارہ اور اداکارہ نےمزید کہا کہ ابھی میرے محنت کرنے کا وقت ہے، میں محنت کر رہی ہوں۔ شادی کا جب دل کرے گا تب کرلوں گی۔ شہنازگل نے بتایا کہ انہیں بگ باس سے نکلنے کے بعد کئی پروجیکٹس ملےہیں۔اس دوران شہناز گل نے اپنے ٹرانسفارمیشن پربھی بات کی اور کہا کہ پہلےاُن کا جسم تھوڑا بھاری تھا لیکن اب انہوں نےاپنا کافی وزن کم کرلیا ہے۔

دوبارہ چبی ہونے کی بات پر شہناز گل نے کہا کہ میں دوبارہ چبی نہیں ہونا چاہتی، کیونکہ پھر کام نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ شہناز گل کئی ہٹ میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں۔ ان گانوں میں شہناز گل، سدھارتھ شکلا کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ ان کی کیمسٹری سدھارتھ کے ساتھ بے حد پسند کی جاتی ہے۔سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ساتھ میں دو میوزک ویڈیو میں نظر آچکے ہیں۔ ایک درشن راول کا ’بھلا دوں گا‘ اور دوسرا ٹونی ککڑ کا ’شونا شون‘ دونوں ہی گانے ہٹ رہے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer