ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ سیفٹی ٹیمیں دوران کارروائی باڈی کیمرے پہنیں گی

 فوڈ سیفٹی ٹیمیں دوران کارروائی باڈی کیمرے پہنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وحدت روڈ (عثمان علیم) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مسلسل لائیو مانیٹرنگ کا نظام عملی مرحلے میں داخل، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں دوران کارروائی باڈی کیمرے پہنیں گی۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے باڈی کیم پراجیکٹ کی منظوری دے دی،کیمروں کی خریداری کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا، چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، بین الاقوامی طرز پر فوڈ سیفٹی آفیسرز دوران کارروائی باڈی کیمرہ پہننے کے پابند ہوں گے، فیلڈ میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی چھتوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے، کسی بھی فوڈ پوائنٹ پر کی جانے والی کارروائی ہیڈ کواٹر کنڑول روم میں مانیٹر کی جاسکے گی، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کے دوران ہونے والی مزاحمت کو بھی براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے ک ادارے کی کارکردگی کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی،کیمروں سے مانیٹرنگ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نظام بنا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer