لالی وڈ فلم کہے دل جدھر بھی ریلیز کے لئے تیار

لالی وڈ فلم کہے دل جدھر بھی ریلیز کے لئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم کہے دل جدھر بھی ریلیز کے لئے تیار ہوگئی، فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام مکمل ہوگیا،  حالات بہتر ہوتے ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم کہے دل جدھر کا پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہوگیا ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار جنید خان، منشاء پاشا، روما ملک، عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو فلم کا موضوع بنایا گیا ہے۔ ہدایتکار جلال کے مطابق فلم ایکشن تھرل اور سسپنس سے بھرپور ہے، اداکار جنید خان پولیس افسر اور منشاء پاشا ایک صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب  فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اسی سال دوہزار اکیس میں عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، حمزہ عباسی،ماہرہ خان،عمائمہ ملک ،نیئر اعجاز،شفقت چیمہ،علی عظمت سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری اورپرڈیوسر عمارہ اطہر ہیں۔فلم ماضی کی مقبول فلم مولاجٹ کے ری میک کے طور پر بنائی گئی ہے،فلم کی ریلیز کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا،یہ انتظار اب عید الفطر پر ہی ختم ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer