ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین بارے مزید انکشافات

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین بارے مزید انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت۔نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہونے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔



نیب رپورٹ کے مطابق نثار احمد کو تمام رقوم 2016 میں دو بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں۔نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم اسکے بعد سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں، ذرائع کے مطابق نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ 69 ہزار 511 امریکن ڈالر منتقل ہوئے۔30 ستمبر  اور 13 اکتوبر کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زاید رقم منتقل ہوئی۔نثار احمد کو 2016 میں ٹی ٹیز کےذریعے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کو رقوم منتقل ہوئیں۔ دوران تفتیش نثار احمد نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان رقوم سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔


نیب ذرائع کے مطابق نثار احمد شریف فیملی کی بے نامی گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے مالی معاملات دیکھتا تھا۔ گڈ نیچر اور یونی ٹاس کو کالے دھن کو چھپانے کے لیے بنایا گیا، ذرائع نیب کے  مطابق گڈ  نیچر اور یونی ٹاس کی فنانشل رپورٹس بھی نیب کو فراہم نہیں کی گئیں۔بے نامی کمپنیوں میں کتنی انویسٹمنٹ ہوئی،کہاں سے آئی،کیا کمایا کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے؟

Azhar Thiraj

Senior Content Writer