ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور سیز پاکستانی کا رقبہ ہتھیانے والے سگے بھائی گرفتار

اوور سیز پاکستانی کا رقبہ ہتھیانے والے سگے بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے اوور سیز پاکستانی ملک شاہد جاوید کا رقبہ جعلسازی سے ہتھیانے والے انکے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانی ملک شاہد جاوید کا رقبہ جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے والے انکے دونوں سگے بھائیوں ملک الیاس اور احمد کو امریکہ سے پاکستان پہنچنے پر ڈی ایچ اے سے گرفتار کیاگیاہے۔

ملزمان نے اپنے سگے بھائی کا50کروڑ روپے مالیت کا رقبہ جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروالیا تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر احمد افنان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer