ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوسمیت بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کو"گروی" رکھنے کا فیصلہ

لیسکوسمیت بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکوسمیت بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کو" گروی" رکھنے کا فیصلہ، وفاقی حکومت اسلامی بینک سے 600 ارب روپے کا قرضہ لیکرکمپنیوں کولیز پر دے گی جس کا ماہانہ کروڑوں روپے کرایہ بینک کو ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کو " گروی" رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سٹی 42 کو موصول ہونیوالی دستاویزات کے مطابق اسلامی بینک سے6 سو ارب روپےکا قرض لینے کیلئےکمپنیوں کوگروی رکھاجائیگا۔  ذرائع نے بتایا کہ قرض لیکرکمپنیوں کو بینک لیز پر دیدیا جائیگا، لیز پردینے کے بعد کمپنیاں بینک کو ماہانہ اربوں روپےکرایہ ادا کریں گی، بینک صرف کرایہ لےگا۔

قرض پرسود کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، لیز کے باوجود بینک کے پاس کمپنیوں کا ٹائٹل تبدیل کرنےکااختیارنہیں ہوگا۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت  دیگرکمپنیوں سے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کر نے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں اورساتھ قانونی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

 اثاثہ جات کی مالیت کے مطابق وفاقی حکومت قرض لے سکے گی۔   

Shazia Bashir

Content Writer