ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پی اینڈ ڈی نے 3 ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی منظوری دیدی

محکمہ پی اینڈ ڈی نے 3 ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ تین ترقیاتی سکیموں کی مد میں مجموعی طور پر 3 ارب 61 کروڑ 74 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ جہانزیب خان کی زیر صدارت محکمہ پی اینڈ ڈی میں صوبائی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت پی اینڈ ڈی بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی تین ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لیے پیش کی گئیں جس کی حتمی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ جہانزیب خان نے تین ترقیارتی سکیموں کی مد میں 3 ارب 61 کروڑ 74 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی۔

محکمہ آبپاشی کی منظور ترقیاتی سکیموں میں قصور مین برانچ لوئر کے مرمتی کام، شیخوپورہ ڈیگ ڈائوریژن کے چینلز کی تعمیر، اور موزہ مونگر لیہ کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔