ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی (نیازی) نےتاجر رہنما ارشد ندیم کو مرکزی صدر تاجر ونگ مقرر کردیا

جے یو آئی (نیازی) نےتاجر رہنما ارشد ندیم کو مرکزی صدر تاجر ونگ مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جمعیت علماءپاکستان( نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید محمد معصوم حسین شاہ نقوی نے معروف سیاسی، سماجی شخصیت ،تاجر رہنما ارشد ندیم کو جماعت کا مرکزی صدر  تاجر ونگ مقرر کر دیا ہے اور امید کی ہے کہ ملک و قوم اور افواج پاکستان کو حقیقی نظام اور تکمیل پاکستان کے لیے جماعت کے منشور کہ عین مطابق ان مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر مرکزی قائدین کرنل(ر) احسان الحق، کرنل(ر) فاروق احمد چوہدری، کرنل(ر) راجہ شوکت،سید عقیل حیدر شاہ،سید عدنان شاہ گیلانی،عبدالجبار عابد کمالوی،رمضان عابد جٹ،علی احمد صدیقی اور پنجاب کے قائدین حامد زمان جوئیہ، حارث جاوید خان،رانا فیصل نصیر جوئیہ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں نئے مقرر کیے گئے صدر  تاجرونگ  ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد نے تخلیق پاکستان کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا تھا اس لیے اب وہ اپنی نئی نسل کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر تکمیل پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مضبوط معاشی پاکستان ہی روشن کل کی بنیاد رکھے گا۔