سٹی 42: سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی ۔ نیپرا نے موجودہ سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنک پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا .
نیپرا نے سولر پالیسی میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نیپرا نے ترمیمی مسودے کے نوٹیفکیشن پر30 روز میں آراء طلب کرلیں.
نیپرا ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے کیا جائے گا،نیپرا نے گذشتہ ہفتے پاکستان میں نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ملک میں نیٹ میٹرنگ کی بجائے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا گیا تھا .
نیپرا نےسولرصارفین ریگولیشنز 2026 جاری کیے تھے ۔نئےسولرصارفین سےاضافی بجلی 11روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا.
نئےسولرصارفین کےساتھ معاہدوں کی مدت7سےکم کرکے5 سال کی گئی ۔ریگولیشنزکےتحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم کی گئی۔ریگولیشنز کے تحت یونٹ کے بدلے یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ ختم کی گئی۔