ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر  کی خودکشی کی دھمکی، ویڈیو بیان جاری

معروف ٹک ٹاکر  کی خودکشی کی دھمکی، ویڈیو بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جیکب آباد میں معروف ٹک ٹاکر سارا بلوچ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی دی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

سارا بلوچ کے مطابق جکھرانی برادری کے تین افراد نے ان پر نازیبا ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے باعث وہ شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی اور انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ سارا بلوچ نے دعویٰ کیا کہ کچھ ماہ قبل عمرانی لاڑو کے مقام پر ایک پولیس اہلکار کی مبینہ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔