سٹی 42: توانائی شعبے سے بڑی خبر، تیل نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومیہ 50 بیرل تیل کی پیداوارکے حامل کنوئیں سے یومیہ 750 بیرل تیل حاصل ہونے لگا جبکہ چکوال میں تیل ذخائرکی پیداوار پر او جی ڈی سی ایل کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل نکالنے کے مختلف مراحل پر مخصوص کیمیکل کی شمولیت سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کمپنی خط کے مطابق کنوئیں پر جدید ای ایس پی سسٹم کی تنصیب سے پیداوار میں بڑا اضافہ ہوا۔
کال تھری کنوئیں سے یومیہ تیل کا بہاؤ پہلے تقریباً 50 بیرل تھا جبکہ کنوئیں پر ورک اوور کے بعد یومیہ پیداوار بڑھ کر 750 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں کمپنی کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 700 بیرل کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔