امانت گشکوری : بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کےمعائنے کے معاملے پرسپریم کورٹ نے 12 فروری کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق فرینڈ آف دی کورٹ نے رپورٹ جمع کرائی،رپورٹس کے بعد 23 اور 24 اگست 2023 کے عدالتی حکمناموں پر عملدرآمد ہوچکا، بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ غیر مؤثر ہو چکا۔
حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ متعلقہ عدالتوں میں اٹھایا جاسکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹرائل کا کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App