ویب ڈیسک: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں جیوپولیٹیکل صورتحال میں بہتری کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1.1 فیصد گر کر 4,988.04 ڈالر ہو گئی، جبکہ اپریل کے امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5,006.60 ڈالر فی اونس پر طے ہوئے۔
پاکستان میں گزشتہ کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، اور عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر کے اضافے سے فی اونس قیمت 5,042 ڈالر تک جا پہنچی تھی۔ آج عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 5,006 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,200 روپے کی کمی کے بعد 523,762 روپے پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونا 2,743 روپے گھٹ کر 449,041 روپے ہو گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 8,164 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے گھٹ کر 6,999 روپے ہو گئی۔